لاہور( این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے پشاور بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقل کرتے کرتے تین گنا زیادہ لاگت اوروقت لگنے سے بننے والا منصوبہ ’’شفاف ‘‘جبکہ کم ترین لاگت
اور مدت میں مکمل ہونے والی پاکستان کی تاریخ میں پہلی لاہور میٹرو نے نیب نیازی کو کئی راتیں جگائے رکھا۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز نے کہا کہ بدترین کرپشن نالائقی سے نہ صرف عوام کا پیسہ بلکہ پشاور کی عوام کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوا۔