ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

این ڈی ایم اے کی کارکردگی سے سیاسی جماعتیں شرمندہ 3 دن میں فوج نے کراچی والوں کی برسوں کی تکلیف کو ختم کردیا معروف گلوکار فخرعالم نے ٹوئٹر پر تصاویر شیئرکردیں

datetime 6  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف گلوکار، اداکار، اور خود جہاز اڑا کر دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی فخر عالم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کی جانب سے کراچی کی صفائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو شرمندہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کی بارش سے قبل کی کچھ تصویریں اور این ڈی ایم اے کی صفائی کے بعد کی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ ہی بتائیے کہ کون سی تصاویر جمہوریت کی بہتر نمائندگی کررہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی کی شیئر کردہ پہلے کی تصویریں اٹھارویں ترمیم کی موجودگی میں لی گئیں جبکہ بعد کی تصاویر وفاقی این ڈی ایم اے کی صفائی کے بعد لی گئی ہیں۔ایک صارف کا جواب دیتے ہوئے فخر عالم نے لکھا کہ 3 دن میں فوج نے کراچی کے شہریوں کی برسوں کی تکلیف کو ختم کردیا ہے۔فخر عالم نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ڈئیر این ڈی ایم اے کراچی کی صفائی کو ہلکا لیں، کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتیں شرمندہ ہورہی ہیں اور کراچی والوں کے دل خوش ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کے چیئرمین کو ہدایت کی تھی کہ وہ کراچی کا دورہ کریں اور شہر کی صفائی شروع کردیں۔یاد رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی کا صوبائی سطح پر اپنا کوئی ڈھانچہ نہیں ہے۔ این ڈی ایم اے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے کام کرتی ہے، اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ذریعے اپنی کارروایاں کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…