جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

چین نے آگ بجھانے والا جدید ترین ڈرون تیار کرلیا

datetime 6  اگست‬‮  2020 |

بیجنگ (این این آئی )چین میں اڑن ٹیکسی بنانے والی ایک کمپنی ای ہینگ نے اب آگ بجھانے والا دنیا کا جدید ترین ڈرون تیار کرلیا جو آگ بجھانے والے بموں، رہنمائی کے لیے لیزر سسٹم اور تیزی سے پانی اور فوم پھینکنے والا ایک نظام بھی رکھتا ہے۔ یہ ڈرون تنگ علاقوں کی عمارتوں اور ان کی بلند ترین منزلوں تک آسانی سے پہنچ سکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس ڈرون کو ای ہیگ 216 ایف کا نام دیا گیا ہے جو سب سے پہلے کسی بھی عمارت کے سامنے جاکر اپنے دس گنا زوم والے کیمرے سے صورتحال کا جائزہ لیتا ہے۔ اس کے ساتھ وہ لیزر سے اپنے ہدف کا تعین کرتا ہے۔ اگر آتشزدگی والے گھرکے شیشے بند ہوں تو یہ آگ بجھانے والے بم پھینکتا ہے جو اندر جاکر کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس خارج کرکے آگ کو کم کرتے ہیں۔ایک ڈرون میں مجموعی طور پر آگ بجھانے والے 6 بم نصب ہیں اور دس میٹر دوری سے آگ بجھانے والی فوم اور پانی کو پھینکا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈرون میں کھڑکی توڑنے والا ایک نظام بھی نصب ہے ہو جس سے آگ پر قابو پانے میں آسانی ہوتی ہے۔اس سے قبل مئی میں ای ہینگ کمپنی نے چینی سول ایوی ایشن سے ایئر ٹیکسی اڑانے کی منظوری لے چکی ہے۔ لیکن اس کی دوسری ایجاد فائرفائٹنگ ڈرون میں 150 لیٹر تک فوم لے جانے کی گنجائش ہے اور اپنے محلِ وقوع سے پانچ کلومیٹر دوری تک کام کرسکتے ہیں۔جدید کیمرے کی بدولت عمارت میں لگی آگ کو شناخت کرنے میں مدد ملتی ہے۔ صرف چین میں ہی عمارتوں کے جنگل میں سال 2019 میں آتشزدگی کے دو لاکھ سے زائد واقعات رونما ہوچک ہیں۔ ڈرون 600 فٹ کی بلندی تک پہنچ کر آگ بجھاسکتا ہے اور فوری طور پر کارروائی کا آغاز کرتا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…