جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

اپوزیشن کی ایک بڑی جماعت اور حکومت میں معاملات طے، حکومت بچاؤ این او سی، جان بچاؤاین او سی کے بدلے دیا گیا،دھماکہ خیز انکشاف

datetime 5  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ایک بڑی جماعت نے حکومت کو نہ گرانے اوران کے خلاف احتجاج نہ کرنے کے لیے این او سی دیدی ہے لگتا ہے کہ یہ حکومت بچاؤ ”این او سی“ جان بچاؤ ”این او سی“ کے بدلے میں دی گئی ہے، جس کی نشاندہی کھرے اور سچے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کردی ہے۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ ماضی کے تلخ تجربات کے بعد ہمیں توقع تھی کہ اپوزیشن کی بڑی جماعت کم ازکم اس بار سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی لیکن لگتا یہ ہے کہ مشرف دور کی حکمت عملی دہرائی جارہی ہے اور اب یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی، انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ موجودہ ڈیل میں اس شرط کو قبول کیا گیا ہے کہ 5سال تک ”نکے“ کو تحفظ فراہم کیا جائے گا اور یہ کارنامہ ”ابے“ کا لگتا ہے جس کا سہرا ڈاکٹر عدنان کے سر ہے جس نے میڈیکل کی تاریخ میں انوکھا اندازاپنایا مزے کی بات یہ ہے کہ شوکت خانم اسپتال، پنجاب کی صوبائی وزیر صحت اور ڈاکٹر صاحبان بھی اس چکمہ میں آگئے۔انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن کی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کو سوچنا پڑے گا کہ وہ اے پی سی کے حوالے سے شرکت کرکے کیا اس ڈیل کا حصہ بنیں گے یا نہیں؟ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحت کے معاون خصوصی کے لیے وزیر اعظم عمران نیازی کو ڈاکٹر عدنان جیسے شہرہ آفاق اور باصلاحیت شخصیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے تھا کیوں کہ ٹیسٹ اور میڈیکل تاریخ میں اس نے کئی ریکارڈ قائم کئے انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ پنجاب کی صوبائی حکومت، وفاقی حکومت اور عدلیہ اس صورتحال میں کس کے کہنے اور اشارے پر خاموش ہیں۔جے یو آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت کے قبضے تسلط اور کشمیریوں پر ظلم و ستم کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے

پورے سال بعد صرف ایک منٹ کی خاموشی سے لگتا ہے کہ اب مکمل خاموشی کے لیے ریہرسل کی جارہی ہے اور کشمیر کے مسئلے پر موجودہ حکمران مٹی پاؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں آج حکمرانوں کو کشمیر کمیٹی، کشمیر کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے، ایٹمی صلاحیت کی حامل طاقت سمیت کوئی ایسا حربہ بھی کام نہیں آرہا جو کشمیریوں پر ہونے والے دردناک صورتحال کا مداوا کرسکیں۔

کشمیر کمیٹی کے حوالے سے تنقید کرنے والوں کی زبان آج نئی کشمیر کمیٹی پر کیوں خاموش ہے جبکہ عمران خان بھارت کے تمام تر ظلم و ستم اور جارحیت کے بدلے انہیں سہولتیں فراہم کررہے ہیں بھارتی پائلٹ جس نے پاکستانی کی فضائی حدود میں داخل میں ہوکر پاکستان کی تنصیبات پر حملے کی کوشش کی اسے جس انداز میں رہا کیا گیا، کرتارپوررہداری اور کلبھوشن یادیو کے معاملے پر موجودہ حکومت بھارت کے لیے سہولت کار بنی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…