ق لیگ کے حکومت سے گلے شکوے پھر بڑھنے لگے۔۔۔چودھری پرویز الہٰی نے بڑا فیصلہ کر لیا

4  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے درمیان گلے شکوے پھر بڑھنے لگے۔مسلم لیگ (ق) مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت میں شامل ہے اور کئی بار ق لیگ نے پی ٹی آئی سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔اب ایک بار پھر ق لیگ کے گلے شکوے بڑھنے لگے ہیں جس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی

قیادت میں وفد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرے گا۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں اتحاد کے امور، حلقوں کے ترقیاتی اور عوامی مسائل پرگفتگو ہوگی جب کہ انہیں تحفظات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی زير صدارت پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے فیصلہ سازی میں اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔شرکاء نے تجویز دی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کیا گیا تو پرویز الٰہی امیدوار ہونے چاہئيں۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ق) تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے جو مرکز اور پنجاب میں حکومتوں میں شامل ہے، قومی اسمبلی میں ق لیگ کے 5 ارکان قومی اسمبلی ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی میں 10 ارکان ہیں۔رواں برس جنوری میں بھی مسلم لیگ (ق) نے وعدے پورے نہ ہونے پر حکومت سے ناراضی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی تھی اور ق لیگ نے حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دی تھی۔بعدازاں حکومت نے (ق) لیگ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے تھے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…