کراچی(آن لائن) ملک کے بڑے تجارتی و صنعتی ادارے، این جی اوز اور شہریوں کے گروپس نے وزیر اعظم پاکستان کی صاف سرسبز پاکستان مہم میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا ہے اور وہ مون سون کی شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اور مون سون کے موسم میں کراچی سمیت پورے ملک میں 30 ہزار پودے لگائے جائیں گیں جنکی دیکھ بھال بھی کی جائیگی اس کا اعلان ان اداروں نے
گذشتہ روز فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسڑیز کی ماحولیاتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔اس اجلاس کی صدارت فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی کے کنوینر اور صدر نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ محمد نعیم قریشی نے کی اور اس موقع پر بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین میاں زاہد حسین، سندھ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکریڑی عبدالرحیم سومرو، سند ھ فارسٹ کے کنزرویئر جبار فاروق، اینگر و انرجی کے برگیڈیئر (ر) طارق لاکھیر، ڈی ایچ اے کراچی کے ڈائریکڑ برگیڈیئر (ر) قاسم چنگیزی، پی آئی اے کے جی ایم شعیب ڈاھڑی، ندیم اشرف، ڈاکڑ کنول نظام،سول ایوی ایشن کے ڈائریکڑ کاشف شاہ، اینگرو فرٹیلائزر کے جی ایم عاصم رشید، ڈاکٹر صبا شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نے 2014میں خیبر پختونخواہ میں بلین سونامی ٹری پروجیکٹ کا آغاز کیا اور آج پورا صوبہ سرسبز ہو چکا ہے اور اس منصوبے کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک بھر بلین ٹری منصوبہ شروع کیا گیا اور اس مشن میں ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے اور اس منصوبے سے 65000 لوگوں کو روزگار بھی فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا سندھ میں ماحولیاتی آلودگی بہت بڑھ چکی ہے یہاں سمندر میں صنعتوں کا فضلہ پھنکا جا رہا ہے، شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر موجود ہیں، سیورج کا نظام مفلوج ہوچکا ہے، کچرے کو شہر میں جلایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو صاف سرسبز بنانے کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا بڑے پیمانے پر شجر کاری کرنی پڑے گی تاکہ آلودگی میں کمی لائی جائے۔اس موقع پر سندھ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکریڑی عبدالرحیم سومرو نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نجی اداروں کے تعاون سے بے نظیر پارک کو دوبارہ سرسبز بنانے کا منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔
انہوں نے مذید بتایا کہ شہر میں اربن فارسٹ منصوبے پر بھی کام ہو رہا ہے اس سلسلے میں لیاری ایکسپریس وے پر کا م شروع ہو چکا ہے اور وہاں 25 ہزار درخت لگائے جارہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں ملیر ندی کے ساتھ شاہ فیصل نمبر 2پر بھی اربن فارسٹ پر کام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سندھ کی ساحلی پٹی پر 2.1بلین مینگرو لگائے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درختوں کو کاٹنے کو روکنا ہو گا
اور اس کو ایک سنگین جرم قرار دینا ہوگا تاکہ ایسا کرنے والوں کو کڑی سزائیں دی جا سکیں۔انہوں نے بتایا کہ کلین گرین پاکستان مہم 125بلین کا منصوبہ اور اس میں سندھ کو 2.5بلین حصہ دیا گیا ہے اور اس سے کراچی سے کشمور تک شجرکاری کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ یونیورسٹی کی 10ایکڑ کی زمین پر شجرکاری کی جا رہی ہے اور مہران یونیورسٹی کی ایکڑ کی زمین، سکھر میں 95ایکڑ کی زمین پر اربن فارسٹ بنایا گیا
اور بھی دیگر مقامات پر کام جاری ہے۔اس موقع پر محمد نعیم قریشی نے کہا کہ سمندر میں انڈسڑیز کا فضلہ سمندر میں بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے پھینکا جا رہا ہے جس سے سمند ری حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں اداروں کو چایئے کہ اس فضلے کو ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے سمندر میں پھینکا جائے تاکہ نقصان کم ہو۔انہوں نے کہا ہمیں وزیر اعظم کی سرسبز و صاف مہم کو کامیاب بنانا ہوگا۔ انھوں نے اس موقع پر تمام اداروں کے اشتراک سے ایک بھرپور آخر کاری مھم کا اعلان کیا
اور کھا کہ 50 سے زائد اداروں کو مھم میں شامل کیا جایگا۔اس موقع پر پی آئی اے کے جی ایم شعیب ڈاھڑی نے بتایا کہ پی آئی اے اس موسم مین 2000پودے لگائے گی۔ڈی ایچ اے کراچی کے قاسم چنگیزی نے کہا کہ ڈی ایچ اے 1لاکھ پودے لگائے گی اور اب تک 75ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں۔ اینگرو کارپوریشن اور اینگرو فرٹیلایزر، سول ایوی ایشن، فوج ائیل ٹرمینل، بوھرہ کمیونٹی، نیشنل فورم فار انوائرمینٹ اینڈ ہیلتھ نے اس موقع پر اس مہم کے تحت پودے لگانے کا اعلان کیا ۔