جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

کرونا وائرس کو شکست دے کر 62771مریض اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ، حکومت پنجاب نے تفصیلات جاری کر دیں

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پرمحکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج، بستروں اوروینٹی لیٹرزکی تفصیلات جاری کردیں۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن اورمحکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکے تمام سرکاری ہسپتالوں کے اعدادوشمارجاری کئے گئے ہیں۔

سیکرٹری صحت پنجاب بیرسٹر نبیل اعوان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں سے کورونا وائرس کو شکست دے کر 62771مریض اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 396 مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دی۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 8950میں سے 8392بیڈزخالی ہیں۔ لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 2345میں سے2198 بیڈزخالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈزمیں کوروناوائرس کے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 5820 میں سے 5582بیڈزخالی ہیں۔لاہورکے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈزمیں 1631میں سے 1583بیڈزخالی ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے HDUs کے 2646میں سے 2394 بیڈزخالی ہیں۔ لاہورکے سرکاری ہسپتالوں کے HDUs میں 508میں سے 448 بیڈزخالی ہیں۔ بیرسٹر نبیل اعوان نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 600میں سے 527 وینٹی لیٹرزخالی ہیں۔ لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں 210 میں سے 177وینٹی لیٹرزخالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پرکوروناوائرس کا شکارمریضوں کی سہولت کی خاطرصوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کی طبی سہولیات میں مزیداضافہ کیاجارہاہے۔عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…