جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

مویشی منڈی کے نئے اوقات کار سے عوام پریشان،حکومتی فیصلہ مسترد

datetime 14  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں خریداروں کیلئے اوقات صبح چھ سے شام سات بجے تک رکھنے کے فیصلہ کیا ہے۔کراچی کے عوام حکومتی فیصلے پرنظرثانی کی اپیل کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق مویشی منڈیوں کی نئے اوقات کار کو کراچی کی عوام نے مسترد کردیاہے۔ وفاقی وزیراسدعمرکی زیرصدارت این سی اوسی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ

مویشی منڈیوں کے اوقات کار صبح چھ سے شام سات بجے تک ہوں گے اورتمام ایس اوپیز پرعلمدرآمدکرایاجائیگا۔ حکومتی فیصلے پرکراچی کے عوام کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہم دفتر کے وقت کیسے مویشی منڈی جائیں گے ؟ہم صبح آٹھ بجے گھرسے دفترکیلئے نکلتے ہیں اورشام سات بجے گھرواپسی ہوتی ہے اورشام کے وقت تھوڑاآرام کرکے قربانی کاجانورخریدنے کیلئے نکلتے ہیں ظاہراتنے تھوڑے وقت میں قربانی کا جانور کیسے خریدیں گے جبکہ ہمارے دفتر کے اوقات ہی شام تک کے ہیں،سپرہائی وے کراچی پرشہرسے دورقائم مویشی منڈی میں وفاقی احکامات سے بے خبرشہری شام سات بجے کے بعد بھی قربانی کے جانوروں کی خریداری کرتے ہوئے نظرآئے اورکہتے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے ایک توہمارے پاس روزگارنہیں ہے دوسرابلاوجہ کی پابندیاں لگانے سے شہری مزیدپریشانی کاشکارہوجائینگے چوبیس گھنٹے قربانی کے جانوروں کی خریداری سیرش میں اضافے کے بجائے کمی آئے گی اورلوگ آسانی سے اپنے لیے قربانی کاجانورخریدکرسکیں لوگوں مشکل میں ڈالنے کے بجائے آسانی پیداکی جائے۔  وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں خریداروں کیلئے اوقات صبح چھ سے شام سات بجے تک رکھنے کے فیصلہ کیا ہے۔کراچی کے عوام حکومتی فیصلے پرنظرثانی کی اپیل کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ مویشی منڈیوں کی نئے اوقات کار کو کراچی کی عوام نے مسترد کردیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…