چورچوری کرکے فرارہوتے ہوئے کھڑکی میں پھنس گیا پولیس کو ایمرجنسی کال،نکالنے کے بعد لاک اپ میں بند کردیاگیا

24  جون‬‮  2020

لندن (این این آئی)برطانیہ میں ایک چور کو اس وقت پولیس سے مدد مانگنا پڑ گئی جب وہ چوری کی واردات کے بعد فرارکے دوران گھر کی کھڑکی میں پھنس گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ جنوب مغربی انگلینڈ میں سوینڈن کے مقام پر پیش آیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ 53 سالہ چور فریڈرک مولٹن نے حکام سے رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ ایک گھر کی کھڑکی میں پھنسا ہوا ہے۔ اسے وہاں سے نکالنے میں مدد کی

جائے۔ پولیس کے مطابق چور نے پولیس سے اس وقت رابطہ کیا جب چوری سے فرار کے دوران کھڑکی میں پھنس گیا۔ اس کا ایک پائوں کھڑکی میں پھنس گیا جس کے بعد وہ الٹا لٹک گیا اس نے پولیس سے 999 ایمرجنسی نمبر پرکال کرکے مدد مانگی۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چور تک پولیس سے قبل فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا۔ ملزم کو کھڑکی سے نکالنے کے بعد اس کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…