جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جنہیں لگتا ہے کہ کرونا ڈرامہ ہے اور زہر کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں، وہ وارڈ آکر ہمارے ساتھ کام کرے اور ۔۔۔کرونا سے متعلق اوٹ پٹانگ افواہیں پھیلانے والوں کو خاتون ڈاکٹر کا سخت جواب‎

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کروناوائرس کے مریضوں کو زہر کے ٹیکے لگانے کے الزامات اور اوٹ پٹانگ قسم کی جھوٹی افواہیں پھیلانے پر کرونا کے مریضوں کا علاج کرنیوالی ایک خاتون ڈاکٹر برس پڑیں۔خاتون ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ آج کل کچھ لوگ میڈیسن ایکسپرٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں جو مریض کرونا کے وارڈ میں جاتے ہیں انہیں زہر کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔

انہیں مار دیتے ہیں، انکے جسم سے اعضاء نکال لیتے ہیں اور انکی لاشیں پتہ نہیں کتنے کتنے ڈالرز میں فروخت کرتے ہیں۔یہ لوگ پہلے اپنے دماغ سے کہانی بناتے ہیں، پھر یہ پراسرار کہانی ترتیب دی جاتی ہے جیسے یہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہوتا ہے۔جن کو لگتا ہے کہ کرونا وائرس ڈرامہ ہے ، یہ ایک جھوٹی سازش ہے ، ہم ڈاکٹر دن رات ڈیوٹی دیکر تھک گئے ہیں، ہم پر کام کا بہت بوجھ ہے، ان سے گزارش ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر آئسولیشن وارڈز میں آئیں، کرونا وارڈ میں جا کر مریضوں کے کپڑے چینج کریں، کھانا کھلائیں اور جو مریض مر جائیں ان کو غسل دے کر دفنائیں ، اس طرح ہمیں اور پیرامیڈیکس سٹاف کو بھی ریلیف ملے گا جو دن رات کام کررہے ہیں اور خود بھی کرونا کا شکار ہورہے ہیں۔ جن لوگوں کا خیال ہے کہ کرونا ڈرامہ ہے اور زہر کے ٹیکے لگ رہے ہیں، میں آپکو مشورہ دیتی ہوں کہ آپ اپنی آنکھوں سے آکر دیکھیں کہ زہر کے ٹیکے لگ رہے ہیں یا نہیں، وہ یہاں آئیں اور پی پیز اور حفاظتی لباس بھی نہ پہنیں،ان افواہوں کا اثر یہ ہوتا ہے کہ جس مریض کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آتا ہے اور اسے داخل کیا جانا ہوتا ہے تو اسکے اہلخانہ ان افواہوں سے ڈرجاتے ہیں اور زبردستی مریض کو گھر لے جاتے ہیں ، گھر میں اس مریض کی حالت بگڑ جاتی ہے جب وہ آخری دموں پر ہوتا ہے تو اسے ہسپتال لایا جاتا ہے۔ اس وقت ہمارے پاس کچھ مریض مرے ہوئے آتے ہیں اور کچھ ایسے ہوتے ہیں کہ ہم جو بھی کرلیں اس مریض کو ہم نہیں بچاسکتے۔خاتون نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہ افواہیں پھیلاتے ہیں وہ یاتو ہسپتال کے وارڈز میں آکر ہمارے ساتھ کام کریں اور آکر دیکھیں یا پھر بکواس بند کریں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…