منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

مریم اورنگزیب سمیت کئی ایم این ایز ایک ہی دن میں کرونا وائرس کا شکار

datetime 9  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان و رکن اسمبلی مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہر ہ اورنگزیب کرونا وائرس کا شکار ہو گئیں ، علامات سامنے آنے کے بعد انہوں نے کرونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت نکلا ۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بھی کرونا وائرس کی رپورٹ پازیٹو آئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا تھا جبکہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نےعلامت سامنے آنے پر ٹیسٹ کروایا جو کہ

مثبت آیا ،انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر خود کرگھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ گزشتہ روز سابق ایم این و سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئے ، علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما و رکن اسمبلی سید فیض الحسن کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی ۔ کرونا وائرس اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما و اسپیکر نیشنل اسمبلی اسد قیصر ، وفاقی وزیر شہریار آفریدی ، ملک کرامت کھوکھر ، جے یو آئی کے منیر اورکزئی اور آزاد امیدوار شاہ زین بگٹی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…