کراچی ( آن لائن ) سندھ میں کورونا وائرس کے 31 ہزار 86 مریض ہیں اور50 سال سے زائد عمر کے افراد کی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد50 سال سے زائد عمر والے افراد کی ہے۔
61 سے 70 سال کے درمیان کے 161 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 51 سے 60 سال کے درمیان کے 153 افراد کی کورونا سے اموات ہوئیں۔ 71 سے 80 سال کی عمر کے 82 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ 41 سے 50 سال تک کی عمر کے 67 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ سندھ میں 81 سے 90 سال کی عمر کے 32 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے۔ 31 سے 40 سال کے 28 افراد کی کورونا وائرس موت واقع ہوئی۔ 21 سے 30 سال کے 12 نوجوان کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔رپورٹ کے مطابق 11 سے 20 کے 8 اور ایک سے 10 سال کے 2 بچے بھی وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوم آئسولیشن کے دوران ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا سے متاثرہ80 افراد ہوم آئسولیشن کے دوران جاں بحق ہوئے۔ کراچی میں 59 افراد ہوم آئسولیشن کے دوران جان کی بازی ہارگئے ہیں۔ ڈاؤ اسپتال اوجھا کیمپس میں سب سے زیادہ 67 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔جناح اسپتال میں کورونا سے اب تک 64 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ تیسرے نمبر پر58 اموات ایس آئی یو ٹی میں رپورٹ ہوئی ہیں۔ آغا خان اسپتال 54 ، انڈس 45 اور سول اسپتال میں کورونا وائرس سے 44 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضیاء الدین اسپتال 29، پی این ایس شفاء میں 14، لیاقت نیشنل4، ساؤتھ سٹی 4 اور طبہ اسپتال میں کورونا وائرس سے 2 اموات ہوئیں۔ کورونا وائرس کے باعث سندھ میں مجموعی طور پر526 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔