جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران حاملہ خاتون بھوک سے جاں بحق ، شوہر کی درد بھری داستان سن کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائینگے

datetime 19  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران حاملہ خاتون بھوک سے جاں بحق ہوگئی، نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے ضلع میرپور خاص کے علاقہ جھڈو میں لاک ڈاؤن کے دوران حاملہ خاتون بھوک کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی ۔ جاں بحق ہونے والے خاتون کے شوہر اللہ بخش بروہی نے بتایا کہ اسکیبیوی چھ بچوں کی ماں تھی اور اب پانچ ماہ کی حاملہ تھی۔

اللہ بخش بروہی کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے بے روزگار ہوں جس کی وجہ سے بیوی پریشان تھی جبکہ چوبیس گھنٹے سے گھر میں کھانے پینے کے لیے بھی کچھ نہیں تھا۔ اللہ بخش نے مزید بتایا کہ اسکی بیوی کی تدفین بھی علاقے کے لوگوں نے چندہ اکٹھا کر کے کی۔دریں اثناسندھ حکومت کی جانب سے راشن کی تقسیم کے لیے 8 ارب روپے کے اخراجات سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر سپریم کورٹ میں وضاحت جمع کرادی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے وضاحتی جواب کے مطابق لاک ڈائون کے دوران 1 ارب 5 کروڑ 80 لاکھ روپے 2 اقساط میں جاری کیے گئے تھے، 26 مارچ کو پہلی قسط 58 کروڑ اور 6 اپریل کو دوسری قسط 50 کروڑ روپے کی جاری ہوئی۔سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے سندھ حکومت کے جواب کے مطابق 8 ارب روپے خرچ کرنے کے بیانات سندھ حکومت کی ساکھ کو نقصان پہچانے کے مترادف ہیں جبکہ سندھ میں راشن کا حصول یوٹیلٹی اسٹورز سمیت دستیاب وینڈرز سے کیا گیا اور راشن کے حصول سے متعلق ڈپٹی کمشنرز کا ریکارڈ موجود ہے، عدالت کے حکم پر ریکارڈ دیا جاسکتا ہے۔سندھ حکومت کے مطابق ایک راشن بیگ پر2000 روپے بمعہ ٹیکس اور ٹرانسپورٹ پر خرچ کیا گیا اور ایک بیگ میں10 کلو آٹا، 5 کلو چاول، 1 کلو چینی، 2 کلو گھی، 2 کلو دال اور چائے کی پتی کا ڈبہ شامل ہے۔سندھ حکومت کا سپریم کورٹ کو دیئے گئے جواب میں کہنا ہے کہ شفاف تقسیم کے لیے کمیٹی میں ڈی سی کا نمائندہ، یوسی چیئرمین، وارڈ کونسلر اور دیگر شامل ہیں۔سندھ حکومت کے مطابق احساس پروگرام کے تحت سندھ میں 14 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ روپے تقسیم ہوں گے جبکہ احساس پروگرام کے تحت 15 اپریل تک 11 لاکھ 75 ہزار 632 افراد رقم وصول کرچکے ہیں۔سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہنا ہے کہ سندھ میں احساس کفالت پروگرام کے تحت 16 لاکھ 64 ہزار 231 افراد مستفید ہوں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…