بیجنگ(این این آئی)آن لائن خریداری کی کمپنی ایمازون گذشتہ ماہ ایک لاکھ اضافی عملہ بھرتی کرنے کے بعد اب مزید 75 ہزار بھرتیاں کرنے کی مہم پر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں جاری لاک ڈائون کی وجہ سے آن لائن خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ایمازون ان امریکی ملازمین کو ان نئی نوکریوں کے لیے درخواست دینے پر زور دے رہا جو کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی ملازمت کھو چکے ہیں۔