اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کی وجہ سے اس وقت ملک بھر میں ڈاکٹر ، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت فوج ، دیگر سیکیورٹی ادارے عوام کیلئے دن رات سڑکوں پر کھڑے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں ایسے میں بہت سے سیکیورٹی اہلکار کرونا وائرس کا شکار بھی ہے ہوئے ان کے فرائض اور قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ تفصیلا ت کے مطابق
اس حوالے سے ایک پولیس اہلکار کی تصویر سوشل میڈیا کافی تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک بوڑھی خاتون کا اٹھائےہے ۔ محمد شہباز نامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ جس وقت ہم پولیس میں بھرتی ہوئے تھے اس وقت عہد لیا تھا کہ ہم ملک و قوم کی خدمت کرنی ہے ۔ اس کا کہنا تھا کہ بوڑھی خاتون کو دیکھا وہ نا چل سکتی تھی اور نہ ہی آگے جا سکتی تھی ، میں نے خاتون کو اٹھایا اور دو سے تین سو میٹر آگے لے گیا ۔ جب انہوں نے اپنا کام مکمل کر لیا تو انہیں اٹھا کر واپس اپنی جگہ پر چھوڑ دیا ۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ مجھے اندازا نہیں تھا کہ کوئی میری تصویر بنا رہاہے ۔ بوڑھی خاتون کو تو نہیں جانتا کون تھیں لیکن میں اپنا فرض ادا کیا کیونکہ وہ میری والدہ کی طرح ہی تھیں ۔