سرگودھا(این این آئی)پنجاب حکومت نے بین الاضلاع اور بین الصوبائی افراد کی نقل و حرکت کو محدود کرنے اور کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کرونا وائرس کی رپورٹ لازم قرار دیدی جس کیلئے ڈپٹی کمشنر سے فارم اے اور فارم بی پر بین الضلاعی اور بین الصوبائی نقل وحرکت کی شہری کو اجازت حاصل کرنا ہو گی۔زرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کے
ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی نے ڈپٹی کمشنرز سمیت متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا کہ قرنطینہ میں 14 دن مکمل کرنے اور ٹیسٹ نیگٹیو آنے والوں کو اپنے اپنے صوبوں میں جانے ہو گی۔جس میں فارم Aایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے والوں کو اور فارم B پنجاب سے دوسرے صوبوں کو محکمہ ہیلتھ کی تسلی بخش رپورٹ کے بعد متعلقہ ڈپٹی کمشنر جاری کریں گے ۔