جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں کتنے کروڑ افراد غربت کا شکار ہوسکتے ہیں،اقوام متحدہ  انتہائی بھاری نقصان اٹھانے کا خدشہ ظاہر کر دیا

datetime 10  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )اقوام متحدہ نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر بھارت میں غیرمنظم سیکٹر میں کام کرنے ولے تقریبا چالیس کروڑ افراد پر مزید غربت و افلاس میں مبتلا ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مزدوروں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن(آئی ایل او)نے اپنی تازہ رپورٹ میں کووڈ انیس کے بحران سے عالمی سطح پر

ملازمت اور کام کاج پر پڑنے والے اثرات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد اس بدترین  عالمی بحران کی وجہ سے غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والے تقریباچالیس کروڑ لوگوں کے مزید غربت و افلاس میں مبتلا ہوجانے خدشہ ہے۔آئی ایل اوکے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات اور جاری لاک ڈان نے ایسے ورکروں کو بری طرح متاثر کیا ہے،جس کی وجہ سے وہ اپنے گھروں کو واپس لوٹنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، بھارت میں تقریبا نوے فیصد لوگ غیر منظم سیکٹر میں کام کرتے ہیں، اور اس بحران کے دوران تقریبا چالیس کروڑ ایسے لوگوں کے مزید غربت میں چلے جانے کا خطرہ ہے۔آئی ایل اوکے ڈائریکٹر گائے رائڈر کا کہنا تھاکہ مزدوروں اور کاروبار کو تباہ کن صورتحال کا سامنا ہے۔ہمیں ساتھ مل کر بہت تیزی سے فیصلہ کن اندازمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ فی الفور اور اور صحیح اقدامات ہی بقا اور خاتمے کے درمیان فرق کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں بین الاقوامی سطح پر تعاون کا یہ سب سے بڑا امتحان ہے، جس میں اگر ایک ملک ناکام ہوا تو پوری دنیا پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔   اس رپورٹ کے مطابق غیر منظم سیکٹر کے دسیوں لاکھ ملازمین اور ورکرز پر کورونا کے بحران کے اثرات ابھی سے عیاں ہیں اور آنے والے دنوں میں عالمی سطح پر دو ارب سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوں گے۔آئی ایل او کی رپورٹ کے مطابق اس بحران سے سبھی ممالک میں تمام آمدنی والے گروپوں کو بھاری نقصان اٹھانے کا خدشہ ہے لیکن معاشی سست روی کا زیادہ اور خاص اثر ایسے درمیانی آمدنی والے ممالک پر پڑے گا، جہاں کل وقتی ملازمین کی تعداد دس کروڑ ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس مرتبہ کا نقصان سن 2008 کے معاشی بحران کے سبب ہونے والے نقصانات سے بھی زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…