بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

دنیا بھر میں 11 کروڑ افراد کو جبری نقل مکانی پر مجبور کیا گیا، اقوام متحدہ

datetime 15  جون‬‮  2023

دنیا بھر میں 11 کروڑ افراد کو جبری نقل مکانی پر مجبور کیا گیا، اقوام متحدہ

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 11 کروڑ افراد کو اپنے آبائی گھر/علاقوں سے جبری نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے، یہ دنیا کے خراب حالات کا واضح ثبوت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)نے بتایا کہ… Continue 23reading دنیا بھر میں 11 کروڑ افراد کو جبری نقل مکانی پر مجبور کیا گیا، اقوام متحدہ

پاکستان کو اس وقت غذائیت کے شدید بحران کا سامنا ہے، اقوام متحدہ

datetime 15  جون‬‮  2023

پاکستان کو اس وقت غذائیت کے شدید بحران کا سامنا ہے، اقوام متحدہ

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ اور اس کے انسانی ہمدردی شراکت داروں کی جانب سے تیار کردہ ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کو تقریبا ایک سال گزرنے کے باوجود پاکستان کو اس وقت غذائیت کے شدید بحران کا سامنا ہے، جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہلے سے موجود غذائی قلت… Continue 23reading پاکستان کو اس وقت غذائیت کے شدید بحران کا سامنا ہے، اقوام متحدہ

دنیا درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کیلئے تیار رہے، اقوام متحدہ

datetime 4  مئی‬‮  2023

دنیا درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کیلئے تیار رہے، اقوام متحدہ

جنیوا(اے ایف پی) اقوام متحدہ نے گزشتہ روز خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور موسمی رجحان ایل نینو کی متوقع واپسی کی وجہ سے دنیا میں گرمی میں اضافہ ہوسکتا اوراوسط درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ قائم ہو سکتے ہیں،دنیا درجہ حرارت میں ریکارڈاضافے کیلئے تیار رہے،جولائی کے آخر تک ال نینو کے تیار… Continue 23reading دنیا درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کیلئے تیار رہے، اقوام متحدہ

اگلے سال خوراک کا عالمی بحران آسکتا ہے، اقوام متحدہ کی ہوشربا رپورٹ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022

اگلے سال خوراک کا عالمی بحران آسکتا ہے، اقوام متحدہ کی ہوشربا رپورٹ

نیویارک(آئی این پی)عالمی تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور کوویڈ-19 کے بعد پیدا ہونے والے معاملات کی وجہ سے غذائی بحران نے بھی سر اٹھا لیا، جس کے باعث عالمی سطح پر بہت سے مسائل نے جنم لیا ہے۔اس حوالے سے اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ضروری اقدامات نہ کیے گئے تو… Continue 23reading اگلے سال خوراک کا عالمی بحران آسکتا ہے، اقوام متحدہ کی ہوشربا رپورٹ

عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا پرچہ اقوام متحدہ کا موقف آگیا

datetime 24  اگست‬‮  2022

عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا پرچہ اقوام متحدہ کا موقف آگیا

نیویارک ٗ اسلام آباد (این این آئی ٗ آن لائن)اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے حالیہ مقدمات سے آگاہ ہیں اور انہوں نے غیر جانبدارانہ قانونی عمل کا مطالبہ کیا ہے۔یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے… Continue 23reading عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا پرچہ اقوام متحدہ کا موقف آگیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

datetime 4  جون‬‮  2022

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

نیویارک(آئی این پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو ایک بار پھر کرارا جواب دے دیا ہے، پاکستانی سفارت کار محمد راشد سبحانی نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا کہتے ہیں جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہ تھا نہ ہے’ اسی کونسل کی قراردادوں میں اسے متنازعہ… Continue 23reading اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

یوکرین معاملے پر اقوامِ متحدہ میں بحث پاکستان کے اچانک فیصلے نے سب کو حیران کردیا

datetime 1  مارچ‬‮  2022

یوکرین معاملے پر اقوامِ متحدہ میں بحث پاکستان کے اچانک فیصلے نے سب کو حیران کردیا

نیویارک (این این آئی)پاکستان نے یوکرین بحران پر تبادلہ خیال کے لیے طلب کیے گئے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ‘پاکستان نے اس مسئلے پر کسی کی سائیڈ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد ایک پْرامن اور مذاکراتی تصفیے کی حمایت کرتا ہے۔ اس ہنگامی اجلاس سے 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے خطاب کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا امریکا کی پیش کردہ قرار داد کی حمایت کی جائے، جس میں روس سے فوری طور پر یوکرین سے فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اقوامِ متحدہ میں یوکرین کے مندوب سرگی کیسلیٹسیا نے عالمی ادارے کو خبردار کیا کہ اگر یوکرین نہیں بچا تو اقوامِ متحدہ بھی نہیں بچے گی۔پولینڈ کے سفیر نے اجلاس میں بتایا کہ پولینڈ میں پناہ لینے والوں میں پاکستانی شہری اور طلبہ بھی شامل ہیں جنہیں پولش حکومت پناہ فراہم کررہی ہے۔خیال رہے کہ قرارداد برائے ‘امن کے لیے اتحاد’ کے نام سے معروف شق کے تحت 1950 سے اب تک اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 10 ہنگامی اجلاس ہوئے ہیں۔یہ قرار دار جنرل اسمبلی کو اس وقت اہم معاملات پر غور کا اختیاردیتی ہے جب 5 مستقل اراکین میں اختلاف کے سبب سلامتی کونسل کام نہ کرسکے۔جنرل اسمبلی کے مباحثے کو عالمی ادارے کا دوسرا بہترین آپشن سمجھاجاتا ہے کیوں کہ اس کی قرادادیں سلامتی کونسل کی طرح ‘پابند’ نہیں ہوتی۔امریکا جس نے مباحثے کا آغاز کیا ہے، اس نے 25 فروری کو سلامتی کونسل سے رجوع کر کے ایک پابند قرار داد کی درخواست کی تھی لیکن روس نے اس کوشش کو ویٹو کردیا۔

جنرل اسمبلی میں مباحثے کے آغاز میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹی جنرل انتونیو گوتریس نے آگاہ کیا کہ ایسے میں کہ جب روسی فضائی حملے یوکرینی افواج کی تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں، ان کے پاس اس بات کی ‘مصدقہ اطلاعات’ تھیں کہ غیر فوجی اہداف کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کا کہنا تھا کہ ‘بس بہت ہوگیا، بڑھتا ہوا تشدد باکل ناقابل قبول ہے، فوجیوں کو ان کی بیرکس اور رہنماؤں کو امن کی جانب جانا چاہیے۔

انہوں نے یوکرین کی تسلیم شدہ سرحد کے اندر اس کی کی ریاستی سلامتی، خود مختاری اور آزادی کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ‘جیسے ہم یہاں اجلاس کررہے ہیں، دونوں اطراف کے مذاکرات بیلاروس میں بات چیت کتتہے ہیں تا کہ گزشتہ ہفتے شروع ہونے والا بحران ختم ہو۔حالانکہ بھارت اور چین نے 25 فروری کو سلامتی کونسل میں ووٹ دینے سے گریز کیا لیکن انہوں نے پیر کے اجلاس مین شرکت کی۔

جنوبی پنجاب صوبے کا سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات

datetime 9  فروری‬‮  2022

جنوبی پنجاب صوبے کا سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات

اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سماجی سہولیات کی ناقص صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ صوبائی اور مقامی ترقی کے لیے مختص بجٹ میں اس علاقیکو نظر انداز کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبے میں… Continue 23reading جنوبی پنجاب صوبے کا سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات

بھارت میں کتنے کروڑ افراد غربت کا شکار ہوسکتے ہیں،اقوام متحدہ  انتہائی بھاری نقصان اٹھانے کا خدشہ ظاہر کر دیا

datetime 10  اپریل‬‮  2020

بھارت میں کتنے کروڑ افراد غربت کا شکار ہوسکتے ہیں،اقوام متحدہ  انتہائی بھاری نقصان اٹھانے کا خدشہ ظاہر کر دیا

نیویارک(این این آئی )اقوام متحدہ نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر بھارت میں غیرمنظم سیکٹر میں کام کرنے ولے تقریبا چالیس کروڑ افراد پر مزید غربت و افلاس میں مبتلا ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مزدوروں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن(آئی ایل… Continue 23reading بھارت میں کتنے کروڑ افراد غربت کا شکار ہوسکتے ہیں،اقوام متحدہ  انتہائی بھاری نقصان اٹھانے کا خدشہ ظاہر کر دیا