جنیوا(اے ایف پی) اقوام متحدہ نے گزشتہ روز خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور موسمی رجحان ایل نینو کی متوقع واپسی کی وجہ سے دنیا میں گرمی میں اضافہ ہوسکتا اوراوسط درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ قائم ہو سکتے ہیں،دنیا درجہ حرارت میں ریکارڈاضافے کیلئے تیار رہے،جولائی کے آخر تک ال نینو کے تیار ہونے کا 60 فیصد اور ستمبر کے آخر تک 80فیصد امکان ہےچونکہ عالمی درجہ حرارت پر ال نینو کا اثر عام طور پرایک سال بعد ظاہرہوتا ہے۔