اسلام آباد(مانیٹرنگ )ملک کا کوئی بینک صارفین سے سے انہیں کا پرسنل ڈیٹا سےمتعلق معلومات نہیں مانگ رہا ، خبردار اور ہوشیار رہیے ، اسٹیٹ بینک نے عوام کو انتباہ جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد جعل ساز افراد کا گروہ سرگرم ہو گیا ہے جو خود سرکاری افسر یا پھر بینک کا عہدیدار بتا کر عوام سے ان کی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں جس میں وہ تصدیق کیلئے اکائونٹس ، پے منٹ کارڈز اور پن کوڈز سمیت دیگر معلومات پوچھ رہے ہیں ۔ عوام خبردار رہے ایسا
کوئی بھی جعل ساز نمائندہ آپ کو فون پر بینک ڈیٹا مانگے تو ہر گز اپنی قیمتی معلومات ان کیساتھ شیئر نہ کریں ۔ اسٹیٹ بینک ، کمرشل بینک یا کوئی سرکاری ادارہ اکائونٹس سے متعلق معلومات جمع نہیں کر رہا اوربینک صارفین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی معلومات ہرگز کسی کیساتھ شیئر نہ کریں ۔اسٹیٹ بنک نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صارفین دھوکے باز عناصر سے ہوشیار رہیں اور ایسی کالز کی اطلاع اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن یا بذریعہ ای میل اسٹیٹ بینک کو ارسال کی جائیں۔