ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کے ایک اور مریض نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی ، جانتے ہیں تعلق کہاں سے تھا؟عوام میں خوف و ہراس

datetime 22  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد تین ہوگئی ہے۔اجمل وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد تین ہوگئی ہے اور ایران سے آنے والی ایک خاتون کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئی۔

صوبے میں اس وائرس کے مصدقہ کیسز 31 اور مشتبہ کیسز کی تعداد 179 ہے۔اجمل وزیر نے بتایا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ کیلئے اتوار کی صبح 9 بجے سے 24 مارچ تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ، 7 روز کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی ہے اور ریسٹورنٹ سمیت دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پٹرول پمپ، ادویات اور اشیائے خوردونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی اور مال بردار گاڑیوں کو بھی پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔اجمل وزیر نے کہا کہ علمائے کرام سے رابطے میں ہیں اور عوام سے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل ہے، لوگ اجتماع میں جانے سے گریز کریں، سماجی رابطوں کو محدود کریں، عوام ساتھ دیں گے تو اس جنگ میں کامیاب ہو سکیں گے، طبی عملے میں اضافے کیلئے 13 سو ڈاکٹرز بھرتی کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کورنا وائرس سے کراچی میں ایک اور خیبر پختونخوا میں 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…