لاہور (آن لائن) شہر کی صرافہ مارکیٹوں میں خالص سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی تولہ اضافہ کردیا گیا۔ اس اضافے کے بعد 24 قیراط سونے کی قیمت 96 ہزار 600 روپے اور 22 قیراط سونے کی قیمت 88 ہزار 300 روپے سے تجاوز کر گئی۔
جبکہ رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی انٹر بنک قیمت 60 پیسے اضافے کے بعد 60 پیسے کم ہوگئی۔ جس کے بعد ڈالر کی انٹر بنک قیمت 157 روپے 20 پیسے کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔ اس طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 156 روپے 50 پیسے کی سطح پر رہی۔