ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

میں خون پسینے کی کمائی فضول کام میں نہیں لگا رہا بلکہ اپنے ملک کیلئے لگا رہا ہوں، مالک لاہور قلندر فواد رانا کا ناقدین کو سخت جواب

datetime 3  مارچ‬‮  2020 |

لاہور(  آن لائن )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز کے مالک فواد نعیم رانا نے کہا ہے کہ میں خون پسینے کی کمائی فضول کام میں نہیں لگا رہا بلکہ اپنے ملک کیلئے لگا رہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے ٹیم کے مالک فواد رانا کو

سوشل میڈیا پر تنقید اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تنقید ان کی ذات پر نہیں کی جاتی بلکہ ٹیم انتظامیہ، کھلاڑیوں اور اس کی کارکردگی پر کی جاتی ہے اور فواد رانا کیساتھ محبت اور ہمدردی کا اظہار کیا جاتا ہے جس کا وہ ہمیشہ خندہ پیشانی سے جواب دیتے ہوئے شائقین کرکٹ کی محبت پر ان کا شکریہ ادا بھی کرتے ہیں۔اس سال بھی پی ایس ایل میلے میں لاہور قلندر اپنے تینوں میچ ہار چکی ہے لیکن فواد رانا پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم کم بیک کرے گی۔ فواد رانا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا بہت افسوس ہوتا ہے جب لوگ کہتے ہیں لگتا ہے حرام کی کمائی ہے۔ الحمدللہ محنت کی کمائی ہے اور کسی فضول کام میں نہیں لگارہا، الحمد للہ اپنے ملک کیلئے لگارہا ہوں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…