لاہور(این این آئی) ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ ملتان میں ہمارا قیام یادگار رہا، ملتان کے عوام کی گرم جوشی اور مہمان نوازی کا مشکور ہوں۔ایک انٹرویومیں اینڈی فلاور نے کہا کہ ملتان اسٹیڈیم کے تینوں میچوں میں شائقین کی تعداد اور ان کا سپورٹ زبردست تھا اور مجھے امید ہے کہ شائقین نے پرفارمنس پر فخر محسوس کیا ہوگا
جو ہم ان کے سامنے پیش کی۔ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ نے ملتان کے اسٹیڈیم کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام میچوں میں اسٹیڈیم کا ماحول سنسنی تھا اور شائقین نے کھیل کیلئے بے حد جذبہ اور محبت دکھایا، میں یقینی طور پر اس اسٹیڈیم کو دنیا کے بہترین اسٹیڈیم میں سے ایک کہہ سکتا ہوں اور میں جلد ہی ملتان آنے کا منتظر ہوں۔



















































