ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

جویریہ خان نے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل کر اہم اعزاز اپنے نام کرلیا، چوتھی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں

datetime 1  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) جویریہ خان 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی چوتھی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔ انہیں یہ اعزاز آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 کے د وران جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں حاصل ہوا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان گروپ بی کا اہم میچ اتوارکو سڈنی کے شو گراؤنڈ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ میں جنوبی افریقہ نے17رنزسے کامیابی حاصل کی۔31 سالہ بیٹر نے میچ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کی۔

بسمہ معروف انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی تھیں۔ بسمہ معروف کی جگہ جویریہ خان کو پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت تھمائی گئی۔ 2009 میں پاکستان کی جانب سے اپنا پہلی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی جویریہ خان تاحال پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی جانب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹر ہیں۔ وہ اس فارمیٹ میں 22 کی اوسط سے اب تک 1826 رنز بناچکی ہیں۔ان کے ٹی ٹونٹی کیرئیر میں 8 نصف سنچریاں شامل ہیں تاہم انہیں پاکستان کی جانب سیخواتین کرکٹ میں سب سے زیادہ ،204، چوکے لگانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔جویریہ خان نے آئی سی سی ویمنزٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2018 میں پاکستان کی قیادت کی تھی۔ وہ تاحال 11 میچوں میں پاکستان کی قیادت کرچکی ہیں۔ جویریہ خان کے علاوہ بسمہ معروف، ثناء میراور ندا ڈارکوپاکستان کی جانب سے100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بسمہ معروف تاحال 108، ثناء میر 106اور ندا ڈار 101 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں۔جویریہ خان نے کہا کہ اپنے 100ویں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ 11 سال سے پاکستان کی جانب سے کرکٹ کھیل رہی ہیں اور یہ لمحات ہمیشہ یادگار رہیں گے۔جویریہ خان نے جنوبی افریقہ سے شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے میچ کے دوران بھرپور جان لڑائی مگر کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے پر جیت کا کریڈیٹ جنوبی افریقی ٹیم کو جاتا ہے جوگروپ بی سے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے گذشتہ 11 سالوں میں بہت پذیرائی حاصل کی ہے۔جویریہ خان نے کہاکہ مداحوں کی ایک بڑی تعداد قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے میچز دیکھنے کی مشتاق رہتی ہے اور یہی کھیل کے فروغ کی بڑی وجہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…