ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

کوئی بھی عمران خان کو شکست نہیں دے سکتا اور میں یہ لکھ کر دینے کیلئے تیار ہوں ‘ رمیض راجہ نے مخالفین کو کرارا جواب دیدیا

datetime 24  فروری‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر ، معروف کمنٹیٹر رمیض راجہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی عمران خان کو شکست نہیں دے سکتا اور میں یہ لکھ کر دینے کیلئے تیار ہوں ، جو انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں وہ غلطی پر ہیں ، ہم نے کرکٹ میں یہ دیکھ لیا ہے ،1992ء کے ورلڈ کپ کی سب سے بڑی مثال ہمارے سامنے ہے جہاں ہم ہار رہے تھے لیکن ایک شخص تھا جو کہہ رہا تھاکہ ہم جیتیں گے کیونکہ میرا ہسپتال بننا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جتنے بھی سیاسی تجزیے ہو رہے ہیں، مہنگائی ہے ، چیخیں نکل گئیں میرے یہ الفاظ لکھ لیں عمران خان کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیت کا صاف ہے اور محنت کرنے والا شخص ہے اور کمال کی اہلیت ہے اور اگر یہ تینوں اکٹھے ہو جائیں تو پھر کامیابی کو روکنا نا ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کے ساتھ وقت گزارا ہے اور اس سے بڑا لیڈر کوئی پیدا نہیں ہوا ۔وہ سب سے زیادہ محنت کرنے والا اور ہر کام کو گہرائی سے سوچنے اور سمجھنے والا شخص ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں وہ کرکٹ تھی یہ ملک چلانا ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ ملک چلانے کیلئے بھی یہی رولز فالو کئے جا سکتے ہیں ، آپ ناکامیوں سے سیکھتے ہیں اور دوبارہ کھڑے ہوتے ہیں ۔ حلف برداری کے بعد جب کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تو میرے سوال پر انہوں نے کہا کہ باقی سیاستدانوں نے ناکامی سے کبھی سیکھا ہی نہیں ہے ۔ بڑی شخصیات سے باتیں ہوئی ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس سے پہلے کبھی اتنی محنت کرنے والا اور ایماندار وزیر اعظم نہیں ملا ۔ میں بیرون ممالک بہت سفر کرتا ہوں اور عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے ہم زمین سے آسمان پر پہنچ گئے ہیں ۔ ہمیں پاکستان کا نام لیتے ہوئے عزت محسوس ہوتی ہے ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…