ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پی ایس ایل کی مایوس کن افتتاحی تقریب کے پیچھے بھارتی ہاتھ تو نہیں تھا؟ نئی بحث چھڑ گئی

datetime 22  فروری‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی مایوس کن تقریب کے پیچھے بھارتی ایونٹ پلانر کے ہونے پر مداح آگ بگولا ہو گئے۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے انتظام کو بھارتی ایونٹ پلانر و ڈائریکٹر  شبھرا بھردواج کے سپرد کیا گیا تھا اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں 21 کروڑ روپے کے اخراجات کا دعویٰ کیا گیا اور ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب بھارتی ڈائریکٹر شبھرا بھردواج کو سونپی تھی، ہم بھارت کے خلاف نہیں ہیں لیکن اس وقت ہمیں پاکستانی ڈائریکٹر کا انتخاب کرنا چاہیے تھا جو اس تقریب کا انتظام زیادہ اچھے طریقے سے کرتا۔انہوں نے لکھا کہ افتتاحی تقریب مکمل طور پر وقت کی بربادی اور پیسوں کا ضیاع تھا۔سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی ذمہ داری پاکستانی اداکار ندیم جعفری کو دی گئی تھی، ندیم جعفری کی این جے  پروڈکشن کمپنی نے پی ایس ایل 5 کے افتتاحی پروگرام کا انعقاد کیا تھا اور اس ضمن میں انہوں نے  بھارتی ہدایت کار شبھرا بھردواج کی خدمات حاصل کیں۔سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی جانب سے ملے جلے انداز میں تنقید کی جا رہی ہے کہ پاکستان کے لیے اس اہم ترین موقع پر بھارتی ایونٹ پلانر کا انتخاب کرنا سمجھ سے بالاتر تھا۔دوسری جانب اس ٹوئٹ پر پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ ہمارے پاس اس سے زیادہ بہترین لوگ تھے جیسے کے فریحہ الطاف، تو پھر وہ ہی کیوں اور کیسے؟۔مداحوں کو ہر سال پی ایس ایل کا بے چینی سے انتظار  ہوتا ہے اور ایسے میں اس سال کی افتتاحی تقریب نے شائقین کرکٹ کو  بے حد مایوس کیا۔افتتاحی تقریب کے میزبان احمد گوڈیل کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور برا بھلا کہا گیا جس پر انہوں نے بھی اپنی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو اچانک تقریب کی میزبانی کا بتایا گیا تھا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…