جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

کبڈی میں بھارتی سورماؤں کو ہرانا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جیت کو ابھے نندن کے واقعہ سے بھی جوڑا گیا، جواب میں بھارتی کیا کہہ کر روتے رہے، انتہائی دلچسپ تبصرے

datetime 17  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹیم کی جانب سے 16 فروری بروز اتوار کو کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے فائنل میں روایتی حریف بھارتی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 پوائنٹس سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چمپئن بننے کا جشن ملک بھر کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی منایا گیا۔کبڈی کے ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد بھی پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کبڈی ورلڈ کپ کا جشن منایا اور بھارت کو پیغام دیا کہ اس کیلئے‘فروری’کا مہینہ اچھا نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے کبڈی ورلڈ کپ کی جیت کو گزشتہ برس فروری میں پاکستان فضائیہ کی جانب سے بھارتی جنگی طیارے کو گرا کر بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرنے کے واقعے سے بھی جوڑا اور بھارتیوں کو پیغام دیا کہ ان کے لیے ماہ فروری اچھا نہیں۔آئی ایم ایس پاک کے ٹوئٹر ہینڈل سے کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی جیت کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان فضائیہ نے بھارت کو لاجواب کر دیا۔ ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کی کبڈی ٹیم کے کپتان پاکستان فضائیہ کے اسسٹنٹ وارنٹ افسر ہیں۔ آصف انصاری نامی ٹوئٹر ہینڈل پر فتح حاصل کرنے والی کبڈی ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ‘ثابت ہوگیا کہ بھارت کو فروری راس نہیں آتا۔کبڈی کپ میں پاکستانی ٹیم کی فتح کو جہاں مداحوں نے فروری سے جوڑا، وہیں کچھ افراد نے کبڈی کے کھیل کے مناظر کو پاکستان اور بھارت کے افراد کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والی جنگ سے بھی جوڑا۔ داور ایچ بٹ نامی ٹوئٹر ہینڈل پر کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر پاکستانی و بھارتی افراد کی جنگ سے مشابہت دی، ایک صارف نے کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستانی جیت اور بھارتی شکست پر کچھ لکھنے کے بجائے صرف‘کبڈی، کبڈی، کبڈی، کبڈی’لکھا۔ صحافی اور اینکر امبر رحیم شمسی نے بھی کبڈی فائنل میں پاکستان کی جیت پر ٹوئٹ کی۔کبڈی کپ میں پاکستان کی جیت پر ٹیم کو کئی اہم سیاسی و حکومتی شخصیات نے مبارک باد دی تھی

اور خود وزیر اعظم عمران خان نے بھی پاکستان کی جیت پر ٹوئٹ کی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان کی ٹوئٹ پر ملکہ برطانیہ کے نام سے بنائے گئے مزاحیہ و جعلی اکاؤنٹ سے جواب دیا گیا، جسے شائقین نے خوب پسند کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی اس ٹوئٹ پر بھارتی افراد نے بھی جوابات دیے اور رونا شروع کر دیا کہ جو کبڈی ورلڈ کپ میں ٹیم کھیلنے آئی تھی وہ دراصل اصلی بھارتی ٹیم نہیں تھی۔ایک بھارتی مداح نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی آفیشل کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کو حکومت نے پاکستان جا کر کھیلنے کی اجازت نہیں دی تھی اس لیے دوسرے کھلاڑی وہاں آ گئے جو حکومتی ٹیم کا حصہ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…