ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

میری پانچویں بیٹی کا نام تجویز کریں اور انعام پائیں، شاہد آفریدی نے مداحوں کے لئے شاندار اعلان کر دیا

datetime 15  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی نومولود بیٹی کے نام رکھنے کے لئے مداحوں سے رائے مانگ لی ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنی پانچویں بیٹی کی پیدائش کی خبر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو سنائی تھی، اس موقع پر انہوں نے اپنی پانچوں بیٹیوں کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی تھی۔ جس کے بعد شاہد آفریدی کو پانچویں بیٹی کی پیدائش پر مبارکبادوں کا تانتا بندہ گیا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ اپنی نئی پوسٹ میں شاہد آفریدی نے مداحوں سے اپنی نومولود بیٹی کا نام تجویز کرنے

کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان ناموں میں سے وہ جس کا تجویز کردہ نام منتخب کریں گے اسے انعام دیں گے۔ پوسٹ میں اپنی چاروں بڑی بیٹیوں کے نام بھی انہوں نے لکھے ان کی چاروں بیٹیوں کے نام اے سے شروع ہوتے ہیں، شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی نومولود بیٹی کا نام بھی اے سے ہونا چاہیے۔ شاہد آفریدی کے مداح مختلف نام تجویز کر رہے ہیں ایسے میں افغان کرکٹر راشد خان نے بھی ان کی بیٹی کا نام تجویز کیا ہے انہوں نے آفرین نام تجویز کرتے ہوئے اس کا مطلب بہادر بتایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…