بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

دبئی میں مقیم خاتون کےقومی کرکٹر شاداب خان پرسنگین ترین الزامات، پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 12  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پردبئی میں مقیم ایک دوشیزہ عشرینہ صفیہ نے  بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

عشرینہ صفیہ نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے شاداب خان کے ساتھ طویل چیٹنگ کے اسکرین شاٹس کوپوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ شاداب خان کے کردار اور رویے کو بے نقاب کریں گی۔عشرینہ صفیہ کا کہنا ہے کہ میرا شاداب خان سے رابطہ پہلی بار مارچ 2019 میں ہوا تھا لیکن ورلڈ کپ کے دوران ان روابط میں تیزی اور شدت آگئی۔لڑکی کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے خرچے پر دنیا کے مختلف ملکوں میں سفر کرتی رہیں جن ملکوں میں شاداب خان غیر ملکی لیگز میں شرکت کر رہے تھے۔دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی کھلاڑی کا نجی معاملہ ہے، خاتون نے ورلڈ کپ کا ذکر کیا ہے لیکن ورلڈ کپ کے دوران مینیجر طلعت علی ملک نے اس قسم کے کسی واقعے کو رپورٹ نہیں کیا، اگر مینیجر رپورٹ کرتے تو پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کر سکتا تھا۔ذرائع کے مطابق بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ اور کیریبین لیگ کے دوران پیش آیا ہے اور غیر ملکی لیگز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضابطہ اخلاق کا اطلا ق نہیں ہوتا۔تاہم شاداب خان حساس معاملے پر ردعمل کے لیے دستیاب نہ ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…