اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہندوستان کے وزیراعظم نریندرا مودی نے ڈیجیٹل دنیا میں ایک قدم اور بڑھتے ہوئے “نریندرا مودی موبائل ایپ” لانچ کردی ہے، جس کے ذریعے فوری اپ ڈیٹس ملنے کے ساتھ ساتھ مودی کی جانب سے براہ راست پیغامات اورای میلز بھی موصول ہو سکیں گی۔دی ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ فونز پر دستیاب اس ایپ کا مقصد عوام کو وزیراعظم نریندرا مودی سے بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ آئیڈیاز اور تجاویز شیئر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔وزیراعظم مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس ایپ کی لانچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا “نریندرا مودی موبائل ایپ لانچ کردی گئی ہے، جو موبائل کے ذریعے منسلک رہنے کی اجازت دیتی ہے”۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں