بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

امریکہ کی عائد کردہ پابندیوںکے تباہ  کن اثرات کا اعتراف کرلیا کتنے سوارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے؟ ایرانی صدر نے  بڑا اعلان کر دیا

datetime 1  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران( آن لائن )ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی طرف سے عاید کردہ اقتصادی پابندیوں کے تباہ کن اثرات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں اور پچھلے دو سالوں میں تیل اور ہارڈ کرنسی کی کمی کے باعث تہران کو 200 ارب ڈالر کا نقصان ہوا  روحانی نے

ایک تقریر میں کہا کہ اس رقم میں تیل کی فروخت کے ساتھ ساتھ بیرونی کریڈٹ میں 100 ارب ڈالرکی رقم بھی شامل ہے۔روحانی نے پابندیوں کے اثرات اور انتہائی امریکی دبا کی پالیسی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ “فی الحال ہم بدترین قسم کی پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ خوراک اور پانی زندگی کی بنیادی ضروریات ہیں اور کے بغیر کوئی زندہ نہیں رہ سکتا چاہے وہ کتنا ہی مضبوط اور طاقتور کیوں نہ ہو”۔ ایرانی صدر نے اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اس کا یہ جواز پیش کیا تھا کہ جب میں نے عوام سے وعدے کیے تھے اس وقت امن تھا اور آج ملک حالت جنگ میں ہے۔صدر روحانی کا کہنا تھا کہ جو لوگ حکومت پر تنقید کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ ہمارے موجودہ حالات 3 سال پہلے کی طرح نہیں ہیں۔ ہم اس وقت لڑائی کی حالت میں ہیں۔روحانی نے ٹوکیو کے اپنے حالیہ دورے کے دوران تہران کی واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کیا تھا لیکن انہوں نے پابندیاں ختم کرنے پر اصرار کیا جبکہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ کسی بھی مذاکرات کی مخالفت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…