کراچی(این این آئی)دعا منگی اغوا کیس میں ڈرامائی موڑ آیا ہے، جہاں بازیابی کی رات کو صدر میں مبینہ طور پر دعا منگی کے لئے ہوٹل کا روم بک کرانے کی کوشش کا انکشاف ہواہے۔ذرائع کے مطابق ارشاد نامی شخص ٹیکسی میں رات ڈھائی بجے ہوٹل پر آیا اور روم بک کرنے کا کہا جس پر ہوٹل
مینیجر نے لڑکی کا شناختی کارڈ مانگا، تو ارشاد نامی شخص نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس لڑکی کا شناختی کارڈ موجود نہیں صرف اے ٹی ایم کارڈ ہے۔عینی شاہد کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ پر دعا منگی لکھا ہوا تھا، جب ٹیکسی ڈرائیور کو لڑکی کے اغوا سے متعلق بتایا گیا تو واپس چلا گیا۔