بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

سری لنکا کیخلاف سیریز،جانے پہچانے کرکٹر کی 10سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی،اظہر علی کپتان برقرار

datetime 7  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن )سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ، فواد عالم کی 10سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصبا ح الحق نے 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا ۔

اظہر علی کو کپتان برقرار کھا گیا ہے جب کہ آل رانڈر افتخار احمد کی جگہ فواد عالم کی ٹیسٹ ٹیم میں 10سال بعد واپسی ہوئی ہے،دیگر کھلاڑیوں میں محمد عباس،محمد رضوان ،نسیم شاہ ،شاہین شاہ آفریدی،شان مسعود ،امام الحق ،عمران خان سینئر،عثمان شنواری،عابد علی ،حارث سہیل،بابر اعظم،امام الحق،کاشف بھٹی اوراسد شفیق شامل ہیں۔مصبا ح الحق کا مزید کہنا تھا کہ عام تاثر یہ ہے کہ میں اکیلے فیصلے کرتا ہوں ایسا بالکل نہیں ،سب کے ساتھ مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد ٹیم فائنل کی گئی تھی، مجھ سے متعلق ون مین شو کی باتیں غلط ہیں ،ہم نے بہترین ٹیم منتخب کی ہے جو سری لنکا کو شکست دے سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ واپس آرہی ہے، یہ بہت اہم ہے۔یاد رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کیلئے 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کے مطابق یہ قومی کرکٹ کیلئے ایک شاندار خبر ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی کھیلوں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ طویل فارمیٹ کی سیریز کیلئے ٹیم پاکستان بھجوانے پر سری لنکا کرکٹ کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیریز ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی سے متعلق پی سی بی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس سے انہیں نوجوان نسل کو کھیل کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے بعد اب معیاری انتظامات کی تیاری عروج پر ہے اور آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی اس سیریز کو یادگار بنانے کیلئے کرکٹرز، آفیشلز، میڈیا اور عوام کیلئے انتظامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا جہاں شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔



کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…