ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

اپنا بیگ پیک کریں اور واپس جائیں،ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے آسٹریلیا میں حارث سہیل کیساتھ خراب رویہ رکھنے کا انکشاف

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن)قومی ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے جسکے بعد انہیں دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کردیا گیاہے۔برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں حارث سہیل پہلی اننگز میں صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے اور دوسری اننگز میں بھی 8 رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ ہو گیا تھا،

دونوں اننگز میں مچل سٹارک کی گیند پر ٹم پین نے ان کا کیچ لیا تھا۔ایک جانب جہاں انہیں دوسرے ٹیسٹ کے لیے ڈراپ کردیا گیا ہے وہیں اب ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے حارث سے خراب رویہ روا رکھنے اور انہیں پاکستان واپس جانیکا مشورہ دیے جانیکا بھی انکشاف ہوا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا کہ ٹیم مینجمنٹ کے صف اول کے چند اراکین نے حارث سہیل کو کہا کہ اپنا بیگ پیک کریں اور واپس جائیں، آپ نے اچھا پرفارم نہیں کیا۔انکے ساتھی میزبان ڈاکٹر نعمان نے اس خبر پر شدید حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ حارث سہیل کو غلط نمبر پر کھلا کر اپنی نالائقی چھپانے کیلئے یہ کر رہے ہیں، حارث کو پہلے ٹیسٹ میچ میں غلط نمبر پر کھلایا گیا، اگر وہ نمبر 5 یا 6 پر کھیلتا تو رنز کرتا، انہوں نے حارث سہیل کا اعتماد بالکل ختم کردیا۔راشد لطیف نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ کے سینئر اراکین منصور رانا اور شاہد اسلم نے سمجھا کر مینجمنٹ کے اراکین کو اس اقدام سے روکا کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔دونوں مبصرین نے کہا کہ حارث سہیل بہت اچھا کھلاڑی ہے لیکن اسکا نمبر کا مسئلہ ہے، فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50 کی اوسط ہے لیکن غلط نمبر پر کھلایا جا رہا ہے۔پروگرام میں ڈاکٹر نعمان نے انکشاف کیا کہ جلد سابق لیگ سپنر مشتاق احمد بھی سپن بالنگ کوچ کی حیثیت سے ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے اور دعوی کیا کہ وہ وقار یونس اور مصباح الحق کے ساتھ مل کر کرکٹ کا ستیاناس کردیں گے اور ٹیم کو برباد کر کے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…