ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

مدینے کی ریاست ضروربناؤ لیکن پہلے مدینے والے جیسا تو بن جاؤ، شعیب اخترکی شدید تنقید، کھری کھری سنادیں

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن) مایہ نازسابق کرکٹراور دنیا کے تیزترین فاسٹ باؤلرشعیب اختر نے کہا ہے کہ مدینے کی ریاست ضروربناؤ،پہلے مدینے والے جیساتو بنو، ہمیں 70سالوں میں کوئی کام کا بندہ نہیں ملا،میں یہ نہیں کہتا کہ چھڑی ہلانے سے سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا لیکن کوئی روڈ میپ تو دکھا دو۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں 70سالوں میں کوئی کام کا بندہ نہیں ملا، عمران خان کی حکومت توابھی چل رہی ہے،

ان کی مدت پوری ہوگی تو ان پر بھی بات کریں گے، ابھی تک توکوئی روڈمیپ بھی نہیں ہے۔کوئی کام کا بندہ نہیں جس نے کہا ہو کالاباغ ڈیم بنادیتے ہیں، مشرف بناسکتا تھا اس کے پاس طاقت تھی۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی طرح ترقی یافتہ بننے کیلئے قوم کہاں سے لائیں گے؟ اللہ معاف کرے یہاں تو ریڑھی والے سے لے کروزیراعظم تک سب چور ہیں۔دن میں اگر 100بار جھوٹ بولتے ہو، لیکن کوئی ایک کام بھی کردکھا دیں۔ قوم پہلے پٹتی ہے، مٹی سے مٹی ہوتی ہے پھر ہیرانکلتا ہے۔مکہ کے جیالوں سے کوئی بڑا آک تک نہیں دیکھا، پہلے ان کی نقل توکرو، مدینے کی ریاست ضروربنائیں لیکن پہلے مدینے والے جیسابن کر تودکھاؤ۔یہ میں بڑی بات کہہ رہا ہوں۔ مدینے کی ریاست ایسے نہیں بنی، مدینے والے نے اپنی ذات میں اسلام سے بنائی۔ان کا ابوسفیان کو معاف کرنا تودیکھو، اولادیں کٹ گئیں، کسی کو کچھ کہا ہی نہیں۔ ان کی طرح کی خصوصیات لانی پڑے گی۔میں یہ نہیں کہتا کہ چھڑی ہلانے سے سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا لیکن کوئی روڈ میپ تو دکھا دو۔ کوئی باہر سے دماغ ہی لے آؤ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ خوبصورت جگہ اور ٹیلنٹ پوری دنیا میں نہیں دیکھا۔شعیب اختر نے کہا کہ غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہو۔ نوازشریف، زرداری، مریم نواز، شیخ رشید ان کی جتنی جدوجہد ہے اس کو مانیں تو سہی۔ پاک فورسز کی بڑی جدوجہدقربانیاں ہیں۔غلطیاں بھی ہوئی ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…