ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

آسٹریلیا میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارتی ڈرائیور کو کھانا کھلائے جانیکا انکشاف

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

برسبین(آن لائن)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوران قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے بھارتی ڈرائیور کو کھا نا کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ایک پیج ’اے بی سی گرینڈ سٹینڈ‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اے بی سی ریڈیو کی خاتون کمنٹیٹر الیسن مشیل نے

اپنے ساتھی کمنٹیٹر اور سابق کینگرو فاسٹ بالر مچل جونسن کو بھارتی ڈرائیور اور پاکستانی کھلاڑیوں کی ایک دلچسپ کہانی سنائی۔ الیسن مشیل کا کہنا تھا کہ 5 پاکستانی کھلاڑی جن میں نسیم شاہ، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر 2 کھلاڑی بھی شامل تھے، نے ٹیم ہوٹل کے باہر سے ایک بھارتی ریسٹورنٹ جانے کے لیے ٹیکسی بک کروائی جس کا ڈرائیور بھارتی تھا،جب پاکستانی کھلاڑی ہوٹل سے ریسٹورنٹ پہنچے تو ٹیکسی ڈرائیور نے ان کھلاڑیوں سے کرایہ لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ رائیڈ میری طرف سے آپ کے لیے تحفہ تھی جس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے اس ڈرائیور کو اپنے ساتھ ہوٹل کے اندر چلنے اور رات کا کھانا ساتھ کھانے کی دعوت دی جسے ڈرائیور نے قبول کر لیا۔خاتون کمنٹیٹر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ہوٹل سے گراؤنڈ آنے کے لیے جس ٹیکسی کا استعمال کیا تھا یہ وہی بھارتی ٹیکسی ڈرائیور تھا جس سے پاکستانی ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی تھی، اس نے سفر کے دوران مجھے پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ کہانی سنائی اور ان کے ساتھ لی گئی تصاویر بھی دکھائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی برسبین ٹیسٹ اننگ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 رنز سے ہرا دیا تھا۔پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز میں 240 اور دوسری اننگز میں 335 رنز بنائے، دوسری اننگ میں بابر اعظم کی سنچری بھی پاکستان کو اننگ کی شکست سے نہ بچا سکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…