جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں خطرناک وباء پھیلنے کا خطرہ،بچنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرناہوگا،ماہرین نے انتباہ کردیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ متوقع مو سمیاتی انفلوئنزا وائرس سے بچنے کیلئے یہ موزوں وقت ہے او ر اس سے نمٹنے کیلئے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا جبکہ عوام مو سمیاتی انفلوئنزا وائرس سے بچنے کیلئے قبل از وقت ویکسینشن کروالیں، انفلوئنزا وائرس سے بچاؤ کی و یکسین مارکیٹ دستیاب ہے

تما م لو گ اپنے عزیزو اقارب کو مطلع کریں وہ وہ اس موسمیاتی بیماری سے بچاؤ کیلئے  ویکسنیشن ضرور کروائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہر وبائی امراض ڈاکٹر محمد نجیب درانی نے اپنے خیا ل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں متوقع مو سمیاتی انفلوئنزا وائرس سے بچنے اور اس سے نمٹنے کیلئے تما م ہسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا کیونکہ ہسپتالوں میں ہمارے پاس میڈیکل سٹاف کی کمی کے ساتھ ساتھ حفاظتی سازو سامان کی بھی قلت ہو تی ہے لہذا ہمیں اس موسمیاتی انفلوئزا وائرس سے بچاؤ کیلئے قبل از وقت مکمل تیاری کر نا ہو گی ورنہ ملک بھر میں دسمبر اور جنوری میں اس بیماری کے پھیلاؤ اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہو سکتا ہے۔ گزشتہ سال پنجاب اور ملتان میں انفلوئنزا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس سے متعدد ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔ ڈاکٹر محمد نجیب درانی کا کہنا تھا کہ کہ یہ بہت ہی اہم نکتہ ہے کہ 90فیصد کیسز ایسے ہیں جو طبی مداخلت کے بغیر ہی حل ہو جاتے ہیں جیسے فلو،نزلہ،زکام وغیر ہ گھریلو ٹوٹکوں سے ہی حل ہو جاتے ہیں تا ہم کوئی بھی ایسی شکایت ہو تو فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجو ع کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہمیں اپنی کمیونٹی کو آگاہ کرنا چاہیئے کہ موسمیاتی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ہمیں اپنے ہاتھ مکمل طور اچھے طریقے سے دھونے چاہیئے اور ٹشوز کا استعمال کرنا چاہئیے۔ دوسری جانب ہولی فیملی راولپنڈی کے سربراہ برائے شعبہ متعددی امراض ڈاکٹر مجیب کا کہنا ہے کہ انفلوئنزا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینشن کیلئے موزوں وقت اکتوبر اور نومبر کا مہینہ ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…