منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

آسٹریلوی کرکٹر نے بابر اعظم کو وزیر اعظم پاکستان بنا دیا،ٹیم کے کتنے ارکان وزیراعظم عمران خان سے واقف نکلے؟دلچسپ صورتحال

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) آسٹریلیوی کرکٹرز کی بڑی تعداد پاکستانی اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم کے ناموں سے ناواقف نکلی۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی چینل نے آسٹریلوی کرکٹرز کی حالات حاضرہ پر پکڑ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا اور انہیں کیمرے کے سامنے بٹھا کر ان سے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈین اور پاکستان کے وزیر اعظم اور سابق قومی کپتان عمران خان کانا م پوچھا۔کئی آسٹریلیوی کرکٹرز دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے ناموں سے ناواقف نکلے جن میں وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ، پیٹر ہینڈ سکومب، سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ، مڈل آرڈر بلے باز ٹریوس ہیڈ،

مارنس لبسشین اورآل  راؤنڈر مارکس سٹوئنس شامل تھے جب کہ فاسٹ باؤلر پیٹر سڈل بھی کیوی وزیر اعظم کے نام سے لاعلم تھے تاہم انہوں نے بابر اعظم کو مذاقا پاکستان کا وزیر اعظم قرار دے دیا۔فاسٹ باؤلر پیٹرک کمنز،ٹاپ آرڈر بلے باز عثمان خواجہ،فاسٹ  باؤلر جوش ہیزل ووڈ اورفاسٹ  باؤلر کین رچرڈ سن نے دونوں وزرائے اعظم کا نام ٹھیک بتایا جب کہ لیگ سپنر ایڈم زامپا،آل راؤنڈر مچل مارش اورلیفٹ آرم سپنر ایشٹن ایگر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈین کا نام تو نہ بتا سکے تاہم انہوں نے وزیر اعظم عمران خا ن کا نام ٹھیک بتایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…