جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

بے مثال انسانی خدمات ،بحرین کا اعلیٰ ترین ’’عیسیٰ ‘‘ایوارڈ ایدھی فاؤنڈیشن کے نام، فیصل ایدھی کو ایک ملین ڈالر ،خالص سونے کا تمغہ اور تعریفی اسناد بھی پیش

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) ایدھی فاؤنڈیشن کو بحرین کے سب سے معتبر ترین عیسیٰ ایوارڈ برائے خدمتِ انسانیت 2019 سے نوازا گیا ہے۔اس معتبر ایوارڈ کا نام بحرین کے مرحوم شیخ عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ کے نام پر رکھا گیا ہے جنہیں ایک عظیم حکمران اور ہمدرد انسان کے نام سے جانا جاتا ہے۔بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی جانب سے ایک عظیم الشان شاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں چیئرمین ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کو ایک ملین ڈالر کیساتھ

خالص سونے کا تمغہ اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔اس تقریب کا انعقاد بحرین کے دارالحکومت منامہ میں الفتح کمپاؤنڈ کے عیسیٰ تقافتی سینٹر کے گرینڈ سیلیبریشن ہال میں کیا گیا۔ تقریب میں عالمی شہرت یافتہ شخصیات کیساتھ ساتھ سرکاری اور کمیونیٹی کے وفود نے بھی شرکت کی۔عیسیٰ ایوارڈ برائے خدمت برائے انسانیت کی بنیاد بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے 2008 میں رکھی تھی جو کہ بین الاقوامی جیوری کی سفارشات کے بعد دیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…