روس،چین کی سرحد پر جوتوں میں سونا چھپا کر لیجانے والی خاتون گرفتار

6  ‬‮نومبر‬‮  2019

بیجنگ(این این آئی)روس اور چین کی سرحد پر ایک خاتون کو جوتوں میں دو کلو گرام سونا چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی سربیا کے ایک قصبے کے قریب سرحدی چوکی پر تعینات کسٹم کی ترجمان مارینا بیوکو نے بتایا کہ روس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون انہیں کچھ پریشان اور مشتبہ نظر آئی، تلاشی کے دوران بھی اس خاتون نے

غیر فطری انداز میں ایک پیر آگے اور ایک کو پیچھے رہنے دیا جس پر کسٹم حکام کو شبہہ ہوا۔کسٹم حکام نے دھات کی اشیاء کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کیے جانے والے آلے میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے خاتون کی تلاشی لی جس پر اْنہیں معلوم ہوا کہ خاتون نے اپنے جوتوں میں سونے کی آٹھ ڈلیاں چھپا رکھی ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ سونے کی ان آٹھ ڈلیوں کا کل وزن تقریباً دو کلو گرام تھا اور ان کی کل مالیات 78 ہزار چھ سو پچاس ڈالر بنتی ہے۔کسٹم حکام کے بیان کے مطابق یہ خاتون کسی چینی شہری کے لیے یہ سونا اسمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ تاہم خاتون کو گرفتار کرلیا ہے اور اْن کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔روسی حکام کے مطابق اس سال متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو چین سونا اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رواں سال اگست میں انہوں نے ایک روسی خاتون کو گرفتار کیا تھا جس نے سونے کے دس بسکٹ اپنے جوتوں میں چھپا رکھے تھے۔واضح رہے کہ مادنیات سے مالا مال سربیا کے علاقے میں بڑے پیمانے پر سونے کی کان کنی ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…