اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں راجا مندر کے قریب ایک وین کے گوادری دریا میں گرنے سے 22 زائرین ہلاک ہو گئے ہیں۔مشرقی گوداوری ضلع کے مجسٹریٹ ارون کمار نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح تقریبا ساڑھے پانچ بجے رونما ہوا۔وین میں کل 23 افراد سوار تھے اور ان میں سے صرف ایک بچہ زندہ بچ سکا ہے۔مقامی صحافی دھننجے نے ریاست کے نائب وزیر اعلی چننا رجپپا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حادثے میں 21 افراد کے جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ ایک بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا سکا۔وین کے ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور وین دھلیشورم بیراج میں جا گری۔اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں نو خواتین اور سات بچے شامل ہیں جن کی لاشوں کو راجا مندری کے ایک ہسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔مرنے والے تمام افراد آندھر پردیش کے سب سے بڑے شہر وشاکاھاپٹنم کے اچوتیاپورم سے تعلق رکھتے تھے اور تروپتی کی زیارت کے بعد واپس آ رہے تھے۔خیال رہے کہ تروپتی میں ہندوو¿ں کا معروف مندر ہے اور یہ آندھر پردیش کے ضلع چتور میں آتا ہے۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ دریا میں پانی کم تھا لیکن بس کے 35-30 فٹ اونچائی سے گرنے سے جائے حادثہ پر ہی بیشتر اموات ہو گئیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں