اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی مغربی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں گیس ٹےنکر سے گیس لیک ہونے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور تقریبا 100 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ لدھیانہ سے تقریباً 25 کلو میٹر کے فاصلے پر دوراہا بائی پاس روڈ پر ایک نہر کے کنارے اس وقت پیش آیا جب امونیا گیس سے بھرا ایک ٹینکر ایک فلائی اوور سے ٹکرا کر وہیں پھنس گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔ غےر ملکی خبر رساں اےجنسی کے مطابق دوراہا پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او رجنیش کمار سود نے بتایا کہ ہلاک ہونے واوں اور متاثرین کو لدھیانہ ہسپتال منتقل کر دیا گےا ا ہے۔انھوں نے بتایا کہ مزید 100 افراد نے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی ہے اور اس کی وجہ امونیا گیس کا سانس کے ساتھ اندر جانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب ٹینکر سے گیس لیک ہونا شروع ہوئی تو دوراہا کے پاس کے رہائشی اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرین افراد کو دوراہا، کھننا اور لدھیانا کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ ٹرک پر ریاست گجرات کا نمبر درج تھا اور یہ لدھیانہ سے جا رہا تھا۔مرنے والوں کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔