سعودی خواتین کو محرم کی رضامندی کے بغیر سفر کی اجازت مل گئی

12  جون‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں خواتین کی بڑی تعداد نے اس خبر کا خیرمقدم کیا ہے کہ سعودی محکمہ پاسپورٹ قواعدو ضوابط کے ایک مسودہ تیار کررہا ہے، جس سے خواتین کو اپنے محرم کی رضامندی کے بغیر سفر کی اجازت حاصل ہوجائے گی۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے عسیر کی ایک خاتون کاروباری شخصیت نورا الرفیع کہتی ہیں کہ اس منصوبے سے خواتین کو اپنا کاروبار بیرون ملک پھیلانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس اجازت سے اقتصادی ترقی میں خواتین کی شرکت مزید مو¿ثر ہوجائے گی۔سعودی صحافی خدیجہ القحطانی کا کہنا ہے کہ ضرورت ہے کہ اس طرح کے مزید فیصلے کیے جائیں، جن سے خواتین کو مدد مل سکے۔انہوں نے کہا کہ عرب دنیا کو سعودی خواتین کی شراکت کی ضرورت ہے۔روزنامہ الریاض کی صحافی مریم الجبیر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نیٹ ورک نے بیرونی دنیا کے ساتھ خواتین کا بے مثال رابطہ قائم کردیا ہے۔ ۔ریاض میں محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحیٰ نے بتایا کہ یہ قواعد و ضوابط سفری وجوہات کی بنیاد پر ہوں گے، عمر کی بنیاد پر نہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پاسپورٹ عدالت کے فیصلوں پر عملدرامد کررہا ہے، جس نے خواتین کو ان کے والدین یا سرپرستوں کی منظوری کے بغیر بیرون ملک سفر، یا پاسپورٹ کے اجرائ اور تجدید کی اجازت دی ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…