جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

ایکسپو2020 : دبئی جانے والے مسافروں کے لیے فری بک مارکس

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019 |

دبئی( آن لائن ) دبئی انٹرنیشل ایئرپورٹ پر حکام کی جانب سے مسافروں کو دبئی ایکسپو 2020 کے فری بک مارکس دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد احمد الماری کا کہنا ہے کہ دبئی ایکسپو 2020 کی تیاریاں جاری ہیں اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کا محکمہ اس حوالے سے مکمل تیار ہے۔انہوں نے بتایا کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کو بک مارکس دیے جائیں گے جس پر لکھا ہوا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے شو میں جانے کے لیے ایک سال باقی ہے۔دبئی ایئرپورٹ پر

حکام کی جانب سے دیے جانے والے بک مارکس میں ایکسپو 2020 دبئی کا لوگو اور ایک خاص بار کوڈ شامل ہے جو مسافروں کو ایکسپو 2020 دبئی کی آفیشل ویب سائٹ براز کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد احمد الماری نے کہا کہ ہم سب کو یقین دلاتے ہیں ہم ایکسپو میں آنے والے مہمانوں کو تمام تر سہولیات مہیا کریں گے تاکہ وہ دبئی میں قیام کے دوران لطف اندوز ہوسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ مشرق وسطی، افریقا اور جنوبی ایشیا میں ایسا پہلا ایونٹ ہونے جا رہا ہے اور ہم اس کی میربانی کریں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…