اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ریٹائرڈ سینئر رہنما کو بدعنوانی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ ژاو یونگ کانگ اب تک سزا پانے والے کمیونسٹ پارٹی کے سب سے سینئر رہنما ہیں۔ وہ کئی عہدوں پر فائز رہے، جن میں ملک کے سیکیورٹی چیف کا عہدہ بھی شامل ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ڑاو یونگ پر پانچ انتہائی خفیہ دستاویزات 1شخص کو فراہم کرنے کا الزام تھا۔ اس کے علاوہ ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور 2کروڑ ڈالر سے زائد رشوت لینے کا جرم بھی ثابت ہوگیا۔ چینی میڈیا کے مطابق ژاو یونگ کانگ نے عدالت میں اعتراف جرم کیا اور کہا کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کریں گے۔