اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر، بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں کشمیر میں شہریوں پر عائد پابندیوں میں سختی کردی،مزید نفری طلب، سپیکرز پر تشویشناک اعلانات

datetime 29  ستمبر‬‮  2019 |

سرینگر (این این آئی) بھارتی فورسز نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کے بعد مقبوضہ جموں کشمیر میں شہریوں کی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں میں مزید سختی کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جب اقوام متحدہ میں اپنی تقریر مکمل کی تو مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیکڑوں افراد اپنے گھروں سے باہر آئے اور آزادی اور عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔

عینی شاہدین اور مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں کے مطابق بھارتی فورسز نے عمران خان کی تقریر کے ایک روز بعد سری نگر کے متعدد علاقوں میں گاڑیوں پر اسپیکر لگا کر اعلان کیا کہ وہ شہریوں کی نقل وحرکت محدود کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کو روکنے کے لیے اضافی فوج کو بھی طلب کرلیا گیا قابض فورسز نے سری نگر کے کاروباری مرکز جانے والے راستوں کو کھاردار تاروں سے بند کردیا۔ایک پولیس اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گزشتہ شب عمران خان کی تقریر کے فوری بعد سری نگر شہر بھر میں احتجاج کے بعد یہ ضروری ہوگیا تھا۔دوسری جانب بھارتی عہدیداروں کے مطابق خطے میں دو مختلف واقعات میں 6 کشمیری شہید ہوگئے ہیں اور ایک بھارتی فوجی بھی مارا گیا ہے۔  بھارتی فورسز نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کے بعد مقبوضہ جموں کشمیر میں شہریوں کی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں میں مزید سختی کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جب اقوام متحدہ میں اپنی تقریر مکمل کی تو مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیکڑوں افراد اپنے گھروں سے باہر آئے اور آزادی اور عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کے بعد مقبوضہ جموں کشمیر میں شہریوں کی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں میں مزید سختی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…