اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کو ٹیکس وصولی میں بڑی کامیابی حاصل،رواں سال فائلرز کی تعداد میں بڑا اضافہ

datetime 8  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی کارکردگی اوراصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے وزیرِ اعظم کو گزشتہ ایک سال کی کارکردگی اور اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال (2019 (اگست تک 579ارب روپے ریونیو اکٹھا کیا جا چکا ہے جوکہ پچھلے سال کے مقابلے میں 14.65فیصد اضافہ ظاہر کر تا ہے۔

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ رواں سال فائلرز کی تعداد میں سات لاکھ تراسی ہزار سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ 2017میں یہ تعداد 1514817 تھی جوکہ اب 2561099تک پہنچ گئی ہے۔ ڈومیسٹک ٹیکس کلیکشن میں 28فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔وزیراعظم کو عوام الناس کا ایف بی آر پر اعتماد بحال کرنے اور سہولت کاری کے ضمن میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ ریجسٹریشن، ٹیکس سرٹیفیکیٹ کے اجراء ، ٹیکس ریٹرن جمع کرانے اور آڈٹ سمیت تمام مراحل کو خود کار  اور کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے تاکہ اس سارے عمل میں ایف بی آر کے اہلکاروں سے شخصی طور پر رابطہ قائم کرنے کی ضرورت کو ختم کیا جا سکے۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ عوام الناس کی سہلوت کے لئے ایف بی آر کی جانب سے“معلومات”اور نادرا کی شراکت سے”سہولت”ویب پورٹل کا اجراء  کر دیا گیا ہے تاکہ ہر شخص کو مختلف محکموں کی جانب سے ایف بی آر کو موصول شدہ مالی تفصیلات آن لائن اور آسانی سے میسر آ سکیں۔وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ عوام الناس کی شکایات کے ازالے کے لئے آن لائن نظام کو مزید موثر بنایا جا چکا ہے تاکہ ایف بی آر کے اہلکاروں سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔کاروبار میں سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے ایف بی آر کے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ سالوں سے زیر التوا 16ارب روپے کے ریفنڈ ز واپس کیے جا چکے ہیں جبکہ 17ارب اس ماہ کے آخر تک جاری کیے جائیں گے۔

دکانداروں اور ریٹیلرز (پرچون) کے لئے ٹیکس سسٹم کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے، ٹیکس گزراوں کی سہولت کے لئے“ٹیکس آسان”کے نام سے موبائل ایپ کا اجراء  کر دیا گیا ہے۔ٹیکس کے فارمز کا اردو میں ترجمہ کردیا گیا ہے اور ایف بی آر کی ویب سائٹ کو بھی اردو میں بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایکٹیو ٹیکس گزاروں کی فہرست کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے تاکہ اس ضمن میں ٹیکس گزاروں کو کسی قسم کی دقت نہ ہو۔تجارت میں سہولت کاری کے حوالے سے اقدامات پر بتایا گیا کہ“برآمدات آسان”سکیم کے تحت برآمدات کو آسان بنایا جا رہا ہے، مختلف کسٹم اسٹیشنوں پر سکینرز نصب کیے گئے ہیں،طورخم بارڈر پر کسٹم کی سہولت چوبیس گھنٹے (24/7) فراہم کر دی گئی ہے،

کرتارپورہ راہداری پر کسٹم آپریشنز آئندہ چند ہفتوں میں شروع کر دیے جائیں گے۔موبائل فونز کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے بتایا گیا کہ باہر سے لائے جانے والے تمام موبائل فونز کی آن لائن ریجسٹریشن، بڑے ہوائی اڈوں پر کرنسی ظاہر کرنے کے ضمن میں“کرنسی ڈیکلیئر سسٹم ”ا ور ایڈوانس پیسنجرزانفارمیشن سسٹم اور عوام الناس میں سمگل شدہ اشیا کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے ایف بی آر کی ٹیموں کی جانب سے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا جا رہا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات اور ادارے میں بدعنوانیوں کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ایف بی آر پر عوام الناس کے اعتماد کی بحالی سے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ عوام الناس اورکاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ مارکیٹوں کا دورہ کرنے والی ایف بی آر کی تمام ٹیمیں کسی بھی شخصی ملاقات کا موقع پرریکارڈ (on spot recording) بنانایقینی بنائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…