جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد مزید دو اہم ممالک کے وزراء خارجہ کے دورہ پاکستان کا اعلان کردیاگیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایل او سی پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کی، گولہ باری سے متاثرین سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے جمعہ کے روز ایل او سی کا آرمی چیف کے ہمراہ دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی عمران خان نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی دورے کے موقع پر وزیراعظم بھارتی فائرنگ سے متاثر ہونے والے لوگوں سے بھی ملاقات کی

انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ پاکستان آرہے ہیں جن سے کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی حرکت کی کشمیر کی قیادت قید ہے بھارت سے اچھائی کی کوئی توقع نہیں ان کا کہنا تھا کہ دنیا ثالثی کے ذریعے اپنا کردار ادا کر سکتی ہے بین الاقوامی برادری بھارت کی پالیسی پر نظرثانی کیلئے دباؤ ڈال سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ شیلنگ سے جانی نقصان ہوا جن ممالک سے ہماری بات ہوئی انہیں کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے ہم نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے ایک سال کوشش کی، دنیا کو بھارت کی ہٹ دھرمی پر نوٹس لے کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ممالک کے معاشی مفادات ہوتے ہیں مصلحت بھی سامنے ہے عالمی میڈیا اب کھل کر کشمیر کی صورتحال پر بات کر رہا ہے اور بھارت کے ناپاک عزائم کو سامنے لارہا ہے انسانی حقوق کی تنظمیں بھی بھارت پر تنقید کر رہی ہیں یورپین ممالک، یو ایس کانگریس ممبران بھی بھارت پر تنقید کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیم کے نمائندے سے رابطہ ہوا انہیں بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے،9تاریخ کو انسانی حقوق کمیشن کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں اپنا موقف بیان کریں گے، وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی صورتحال کے مطابق ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…