تاجر گروپوں کی بڑی تعداد کالاہور چیمبر کے الیکشن میں پیاف فائونڈرز اتحاد کی حمایت کا اعلان

30  اگست‬‮  2019

لاہور(این این آئی ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کی مہم زور و شور سے جاری ہے اور کارنر میٹنگز کے ساتھ ساتھ لابنگ اور کنویسنگ بھی کی جارہی ہے۔ انتخابات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین اور انتخابی مہم کے

قائد افتخار علی ملک نے کہا کہ تاجر گروپوں کی ایک بڑی تعداد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پیاف فائونڈرز اتحاد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پیاف فائونڈرز اتحاد کی طاقت کا توڑ کرنا مشکل ہے اور پیاف فائونڈرز اتحاد آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اردو بازار ، گنپت روڈ ، بادامی باغ ، شاہ عالم مارکیٹ ، بیڈن روڈ ، ٹمبر مارکیٹ ، لنڈا بازار ، انارکلی ، فیروز پور روڈ ، برانڈرتھ روڈ ، سرکلر روڈ ، ریلوے روڈ ، میکلوڈ روڈ ، بلال گنج ، پلاسٹک مارکیٹ ، چیمبرلین مارکیٹ ، انارکلی ، سمن آباد ، جیل روڈ ، اچھرہ ، ہال روڈ ، اسٹیل شیٹ مارکیٹ ، اکبری منڈی ، سبزی منڈی ، رنگ محل ، نیلا گنبد سمیت تقریبا تمام بڑی مارکیٹوں نے لاہور چیمبر کے الیکشن میں پیاف فائونڈرز اتحاد کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور ہر سطح پر ایک حقیقی بزنس لیڈرشپ ہی ملک کو ان معاشی مسائل سے نکالنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیاف فائونڈرز اتحاد کی قیادت میں لاہور چیمبر کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں۔ افتخار ملک نے کہا کہ لاہور چیمبر کے انتخابات اب صرف ووٹنگ کے دن تک ہی محدود نہیں رہے بلکہ اب یہ عمل پورے سال پر محیط ہے کیونکہ منتخب ممبران سال بھر ووٹرز سے رابطے میں رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…